Friday, March 29, 2024

شاہ سلمان امریکی فوج کی حمایت کے بغیردوہفتے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے،ڈونلڈ ٹرمپ

شاہ سلمان امریکی فوج کی حمایت کے بغیردوہفتے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے،ڈونلڈ ٹرمپ
October 3, 2018
واشنگٹن ( 92 نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی میں  اپنے سب سے قریبی دوست اوراتحادی ملک سعودی عرب کے بارے میں  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  سعودی حکمران شاہ سلمان امریکی فوج کی حمایت کے بغیردو ہفتے بھی اقتدار میں نہیں سکتے ہیں۔ ٹرمپ کے حالیہ بیان نے مشرق وسطی کی سیاسی بساط پر ہلچل برپا کردی، میسیپی میں ایک ریلی کے دوران انہوں نے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حوالے سے ایک غیر ضروری اور عجیب بات کی ۔ ریلی سے خطاب میں ٹرمپ نے اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی روایت قائم رکھی اور ساتھ ہی حسب روایت اپنے اتحادی ملک سعودی عرب کی تضحیک بھی کر ڈالی ۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ  امریکی فوج سعودی عرب  کی حفاظت کرتی ہے ،اس کا انہیں معاوضہ دینا ہوگا۔ٹرمپ کا متکبرانہ انداز میں یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا کیسے کہہ سکتی ہے سعودی عرب امیر ہے جبکہ امریکہ ان کا محافظ ہے۔ ٹرمپ نے یہ بات سعودی عرب کے شاہ سلمان سے کب کی تھی یہ نہیں بتایا ،اس عجیب بیان کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ کے سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ گزشتہ سال ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور صدر اپنا پہلا غیرملکی دور بھی سعودی عرب کا کیا تھا۔