Thursday, March 28, 2024

شاہ زیب قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

شاہ زیب قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
December 26, 2017

کراچی (92 نیوز) سول سوسائٹی نے ایک بار پھر شاہ زیب قتل کیس کے لئے آواز اٹھا دی۔ سول سوسائٹی نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست جبران ناصر، جمشید رضا محمود، عافیہ شہر بانو ضیا سمیت 10شہریوں کی جانب سے دائرکی گئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ اہل خانہ صلح کر چکے ہیں اور حکومت ملزمان کی طرف داری کر رہی ہے۔ فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے کہا کہ سول سوسائٹی اس کیس کو آگے لے کر چلے گی۔ درخواست گزار نے کہا کہ یہ ذاتی نوعیت کا قتل نہیں۔ اس سے معاشرے پر سنگین نتائج برآمد ہوئے۔ سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کے تحت شاہ زیب قتل کیس دہشت گردی کے زمرے میں ہی آتا ہے۔ ملزمان کو سزا نہ دی گئی تو معاشرے میں سنگین بگاڑ پیدا ہو جائے گا۔
اپیل میں استدعا کی گئی کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر سزائیں بحال کی جائیں۔