Saturday, April 27, 2024

شاہ رخ مسلسل انتہا پسندوں کے نشانے پر

شاہ رخ مسلسل انتہا پسندوں کے نشانے پر
December 18, 2015
ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت میں عدم برداشت کی نشاندہی کرنے پر بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو ہندو انتہا پسندوں نے مسلسل نشانے پر لے رکھا ہے شاہ رخ خان کی فلم دل والے کی اسکریننگ کے خلاف حکمران جماعت بی جے پی کے غنڈوں نے احتجاج کے دوران پوسٹر پھاڑ ڈالے اور فلم کی ریلیز روکنے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے خلاف بولے تو خود عدم برداشت کا نشانہ بن گئے، ہندو انتہا پسند تنظیموں کو شاہ رخ کا سچ ہضم نہیں ہو رہا شاہ رخ خان کی نئی فلم دل والے کی اسکریننگ کے خلاف حکمران جماعت بی جے پی کے احتجاجی ونگ ’’ یووا مورچہ‘‘ نے احتجاج کیا فلم کے پوسٹر پھاڑ دیئے فلم کی ریلیز روکنے کا مطالبہ کیا انتہا پسند جماعتوں ویشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کا بھی راجستھان میں شاہ رخ خان کے خلاف گزشتہ چند دنوں سے احتجاج جاری ہے۔ بجرنگ دل کے کارکنوں کی جانب سے ’دل والے‘ کی ریلیز کے خلاف مقامی انتظامیہ کو یادداشت بھی جمع کرائی گئی ہے۔ بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ خان نے اس احتجاج پر فکر مند ہونے کے بجائے کہا ہے کہ فلم ریلیز ہونے سے پہلے یہ سب باتیں نہ کرو فلم کی بات کرو تو اچھا ہے ہم اس وقت فلم میں الجھے ہوئے ہیں ان شاء اللہ  فلم کے ساتھ سب کچھ اچھا ہی ہو گا۔