Friday, April 19, 2024

شاہ رخ خان نے کیریبیئن پریمیئر لیگ کی فرنچائز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو خرید لی

شاہ رخ خان نے کیریبیئن پریمیئر لیگ کی فرنچائز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو خرید لی
June 10, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے سپرسٹار شاہ رخ خان کا کرکٹ کے ساتھ لگاو¿ بڑھتا جا رہا ہے۔ آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بعد انہوں نے کیریبیئن پریمیئر لیگ کی فرنچائز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کو خرید لیا ہے۔ شاہ رخ خان آئی پی ایل کا حصہ بننے والے پہلے بالی وڈ اداکار ہیں جبکہ ان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دو بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیت رکھا ہے۔ شاہ رخ نے اب جوہی چاولہ اور جے مہتا کے ساتھ مل کر سی پی ایل فرنچائز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کو خرید لیا ہے۔ اس ٹیم کے کپتان ویسٹ انڈین آل راو¿نڈر ڈیوائن براوو ہیں جبکہ پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔ شاہ رخ خان کیریبیئن پریمیئر لیگ میں سرمایہ کاری کرنے والے پہلے بالی وڈ اداکار ہیں۔ ان سے قبل ہالی وڈ سے مارک وال برگ اور جیرارڈ بٹلر نے ایک ایک فرنچائز خرید رکھی ہے۔ لیگ کا تیسرا ایڈیشن بیس سے چھبیس جون تک ویسٹ انڈیز میں ہو گا۔