Thursday, April 25, 2024

شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’’زیرو ‘‘کانیا پوسٹر شیئرکردیا

شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’’زیرو ‘‘کانیا پوسٹر شیئرکردیا
December 19, 2018
ممبئی ( 92 نیوز) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی فلم  زیرو کا نیا پوسٹر جاری کر دیا  ۔ فلم میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  فلم  رواں برس 21 دسمبر کو ریلیز  کی جائے گی جس کا ایک اور پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے ۔کنگ خان نے خود اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹر کو شیئر کیا ۔پوسٹر میں کنگ خان ایک چمپینزی کے ہمراہ بلندی پر بیٹھے نظر آرہےہیں ۔ شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر پوسٹر شیئر کرنے کیساتھ لکھا کہ  عافیا، ببیتا،گڈو،اشوک  ،یہ پہلے ہی کم تھے جو ایک اور آگیا ، لیکن کیوٹ تو ہے  یہ۔ واضح رہے کہ فلم ’زیرو‘ 21 دسمبرکو سینماکی زینت بنے گی جس میں اداکارہ انوشکا شرما، کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔