Thursday, April 25, 2024

شاہ رخ جتوئی کو جیل میں من پسند کھانے اور خادموں کی سہولیات بھی میسر تھیں

شاہ رخ جتوئی کو جیل میں من پسند کھانے اور خادموں کی سہولیات بھی میسر تھیں
October 27, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) شاہ زیب قتل کیس میں سزائے موت کے قیدی شاہ رخ جتوئی کو جیل میں شاہانہ طرز زندگی فراہم کیا گیا ۔  صرف سی کلاس کی سہولت نہیں بلکہ من پسند کھانا اور قیدی ملازم بھی فراہم کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی کو یومیہ بنیاد پر سی کلاس کے ساتھ ساتھ گھر کا تیار کردہ من پسند کھانا فراہم کیا جاتا رہا، سزائے موت کے قیدی کو ایک بار بھی ڈیتھ سیل میں نہیں رکھا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ شاہ رخ جتوئی کی خدمت پر دو قیدی بھی مامور تھے، مجرم کے کمرے کی صفائی ستھرائی اور استری شدہ کپڑے فراہم کرنا انہی قیدیوں کی ذمہ داری تھی۔