Monday, September 16, 2024

شاہ رخ جتوئی جیل سے ہسپتال منتقل ، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

شاہ رخ جتوئی جیل سے ہسپتال منتقل ، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا
February 13, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیف جسٹس نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رُخ جتوئی و دیگر ملزمان کی جیل سے ہسپتال منتقلی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔آئی جی جیل خانہ سندھ سے 24گھنٹوں میں تحریری جواب طلب کر لیا گیا ۔

چیف جسٹس نے نوٹس میڈیا رپورٹس پر لیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ زیب قتل کے مرکزی ملزم شاہ رُخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منسوخی کے بعد انہیں جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا ۔

چیف جسٹس نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سندھ کو حکم دیا ہے کہ وہ اس حوالے سے 24گھنٹوں میں جواب دیں۔