Monday, September 16, 2024

شاہ رخ اور کاجل کی فلم ”دل والے“ کی آئس لینڈ میں عکس بندی

شاہ رخ اور کاجل کی فلم ”دل والے“ کی آئس لینڈ میں عکس بندی
August 27, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی معروف کوریوگرافر، ڈائریکٹر فرح خان اور فلم ”دل والے“ کی کاسٹ ان دنوں آئس لینڈ کی فضا کے مزے لے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روہت شیٹی کی نئی آنے والی فلم ”دل والے“ کی کوریو گرافی فرح خان کر رہی ہیں۔ آئس لینڈ میں ان کے ہمراہ معروف بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجل بھی ہیں۔ شاہ رخ اور کاجل پر ایک رومانٹک گانا فلمانے کیلئے آئس لینڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ شاہ رخ نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے آئس لینڈ کی خوبصورتی کا ذکر کیا ہے اور وہاں کے خوبصورت مناظر کی تصاویر بھی اپ لوڈ کی ہیں۔