Friday, April 19, 2024

شاہ رخ اور سلمان کا ایک بار پھر اکٹھے فلم میں انٹری دیں گے

شاہ رخ اور سلمان  کا ایک بار پھر اکٹھے فلم میں انٹری دیں گے
December 31, 2018
ممبئی ( ویب ڈیسک) کنگ خان اور  دبنگ سلمان خان نے نئی آنیوالی فلم میں ایک ساتھ انٹری دینے کی ہامی بھرلی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کرن ارجن کی جوڑی ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی آئندہ برس آنیوالی فلم  میں جلوہ گر ہو گی ۔ سنجے لیلا بھنسالی کے قریبی ذرائع  کے مطابق سنجے ان دنوں شاہ رخ اور سلمان کو ایک نئی فلم میں ساتھ دیکھنے کے خواہاں ہیں ، فلم میں دونوں پہلے دیرینہ دوست  مگر بعد میں ایک دوسرے کے دشمن بن جاتے ہیں  لیکن ایک مشترکہ دشمن کی آمد کے بعد پھر مل جاتے ہیں ۔ سنجے لیلا بھنسالی  بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنی نئی فلم  ’’سوداگر‘‘ سے متاثر ہو کر نہیں بنا رہے ، فلم سوداگر میں  اداکار دلیپ کمار اور راجکمار نے مرکزی کردار ادا کئے تھے ۔