Thursday, April 25, 2024

شانگلہ : گیس لیک ہونے سے میاں بیوی اور بچہ جاں بحق

شانگلہ : گیس لیک ہونے سے میاں بیوی اور بچہ جاں بحق
January 3, 2016
شانگلہ (92نیوز) شانگلہ کے علاقہ لیلونئی میں گیس لیک ہونے سے میاں بیوی اور بچہ جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان ڈاکٹر مجیب گزشتہ کئی برس سے عراق میں نوکری کرتا تھا اور کل رات شانگلہ کے گاو¿ں لیلونئی میں کزن کی شادی میں شرکت کیلئے واپس آیا تھا۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر مجیب‘ اس کی بیوی خاپیرئی اور ایک سال کا بچہ شاداب رات کو کمرے میں سوئے۔ صبح جب گھر کے دیگر لوگوں نے ان کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا تو یہ تینوں مردہ پائے گئے۔ تینوں کی موت گیس لیکج سے واقع ہوئی۔ ڈاکٹر مجیب کی شادی تین سال قبل ہوئی تھی اور وہ عراق میں ڈاکٹر کی پوسٹ پر نوکری کرتے تھے اور گزشتہ رات ہی شانگلہ پہنچے تھے اور آج کزن کی شادی پر جانا تھا لیکن شادی کے بجائے خالیق حقیقی سے جا ملے۔