Sunday, September 8, 2024

شانگلہ: جیجال کے مقام پر بڑی لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم ہائی وے آٹھویں روز بھی بند، متاثرین امداد کے منتظر

شانگلہ: جیجال کے مقام پر بڑی لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم ہائی وے آٹھویں روز بھی بند، متاثرین امداد کے منتظر
March 22, 2016
شانگلہ (نائنٹی ٹو نیوز) پچھلے سال کے خوفناک زلزلے کے بعد حالیہ بارشوں نے حسین وادی شانگلہ میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث لوگوں سے چھت کا سایہ چھین لیا ہے جبکہ جیجال کے مقام پر بڑی لینڈسلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم ہائی وے آٹھویں روز بھی بند ہے۔ پھنسے ہوئے ہزاروں مسافروں کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ سڑک پر صفائی کا کام جاری ہے۔ قدرتی طور پر حسین وادی شانگلہ گزشتہ کئی سالوں سے قدرتی آفات کا شکار ہے۔ 26اکتوبر کو پیش آنیوالے خوفناک زلزلے کے بعد حالیہ سات روز کی بارشوں کے دوران شانگلہ میں کئی مکانات منہدم اور لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہوئے جبکہ مزید لینڈسلائیڈنگ کے خطرات لاحق ہیں اور پہاڑ سرکنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جیجال کے مقام پر بھاری لینڈسلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم ہائی وے آٹھویں روز بھی بند پڑی ہے جبکہ سڑک پر صفائی کا کام جاری ہے۔ لینڈسلائیڈنگ کے باعث شانگلہ میں پھنسے ہزاروں مسافروں کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔ وادی شانگلہ کے کئی خاندان گھروں سے محروم ہو کر حکومتی اور غیرسرکاری اداروں کی امداد کے منتظر ہیں۔ متاثرین کو کھانے پینے کی چیزیں اور گرم ملبوسات کی اشد ضرورت ہے۔ حالیہ بارشوں کے باعث درجنوں گھر تباہ ہوئے اور متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔