Thursday, April 18, 2024

شانگلہ، بشام، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلے کا مرکز بشام، شدت چار اعشاریہ سات

شانگلہ، بشام، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلے کا مرکز بشام، شدت چار اعشاریہ سات
December 29, 2015
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) شانگلہ، بشام، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں  کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ خیبرپختونخوا میں شانگلہ، بشام، سوات اور گردونواح میں  صبح پانچ بجکر دس منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے انتہائی حوف وہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی  شدت چار اعشاریہ سات جبکہ گہرائی دس کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز بشام سے چھبیس کلومیٹر مشرق میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے فوری طور پر نقصانات کی اطلاعات نہیں ملیں۔