Saturday, May 11, 2024

شان مسعود کی انگلینڈ کیخلاف مانچسٹر ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری

شان مسعود کی انگلینڈ کیخلاف مانچسٹر ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری
August 6, 2020
 مانچسٹر (92 نیوز) شان مسعود نے پاکستانی بیٹنگ لائن کی شان بڑھا دی۔ انگلینڈ کیخلاف مانچسٹر ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری کی۔ ویل ڈن شان مسعود ، پاکستانی اوپنر انگلش باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے آہنی چٹان کی طرح ڈٹ گئے ۔ شان مسعود نے انگلینڈ کیخلاف مانچسٹر ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 251 گیندوں پر 13 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی۔ شان مسعود کی 21 ٹیسٹ میچوں میں یہ چوتھی ٹیسٹ سنچری ہے۔ انہوں نے تین ٹیسٹ کی تین اننگز میں مسلسل سنچری اسکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ بارش کی وجہ سے باؤنسی پچ پر شان مسعود نے انگلش باؤلنگ اٹیک کا جم کر مقابلہ کیا۔ شان مسعود رواں صدی میں انگلینڈ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے 1996 میں سعید انور نے بطور اوپنر اوول ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔