Thursday, March 28, 2024

شان مسعود اور اسد شفیق دورہ آسٹریلیا کے لئے پر عزم

شان مسعود اور اسد شفیق دورہ آسٹریلیا کے لئے پر عزم
November 3, 2019
کراچی ( 92 نیوز) دورہ آسٹریلیا گرین شرٹس کے لیے بڑا چیلنج ہے ، لیکن شان مسعود  اور اسد شفیق اپنے آپ کو منوانے کےلیے پُرعزم ہیں ، کہتے ہیں دورہ  آسٹریلیا مشکل ضرور ہے لیکن ہم بھی بہترین کرکٹ کھیلیں گے۔ پاکستانی ٹیم ان دنوں مشن آسٹریلیا پر ہے ، ٹیسٹ سیریز کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے ، کھلاڑی کچھ کر دکھانے کیلئے پر عزم ہیں ، مڈل آرڈر بلے باز  اسد شفیق کہتے ہیں کہ سیریز چیلنجز سے بھرپور ہو گی مگر ہم بھی اچھی کار کردگی دکھائیں گے ۔ کیرئیر کا پہلا دورہ آسٹریلیا کرنے والے اوپنر شان مسعود بھی سیریز کے لئے پر جوش ہیں ، شان  مسعود اور اسد شفیق نے مزید کہا کینگروز کےخلاف سیریز قومی کرکٹرز کیلئے ایک  بڑا امتحان ہوگی ۔ قومی کرکٹرز کا مزید کہناتھا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز بہت مختلف ہیں جلدی جانے سے وہاں کی وکٹوں کو سمجھنے کا موقع ملے گا ۔