Thursday, April 25, 2024

شامی فورسز کا فضائی حملہ، ترک فوج کی گولہ باری، 20 افراد جاں بحق

شامی فورسز کا فضائی حملہ، ترک فوج کی گولہ باری، 20 افراد جاں بحق
December 2, 2019
ادلب ( 92 نیوز) شام میں باغیوں کے فضائی حملے اور ترک فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہو گئے۔ شام کی سرکاری فورسز کا ادلب میں باغیوں نے زیر کنٹرول علاقے میں سبزی اور فروٹ مارکیٹ پر فضائی حملہ کردیا، 11 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ دوسری طرف شمالی شام میں ترک فوج کی گولہ باری سے 8 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ چار روز قبل شام میں ترکی کے زیر کنٹرول علاقے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ علاقہ ترک فوج کے آپریشن کے بعد سے اس کے زیر کنٹرول ہے۔ دھماکے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ترک وزارت دفاع نے دھماکے کی ذمہ داری کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹس پر عائد کی تھی، برطانیہ سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے شامی مبصر گروپ نے بھی دھماکے کی تصدیق کی تھی۔