Thursday, April 18, 2024

شامی فورسز کا ادلب میں حملہ، بچوں سمیت 15 افراد ہلاک

شامی فورسز کا ادلب میں حملہ، بچوں سمیت 15 افراد ہلاک
July 14, 2019
 دمشق (92 نیوز) شامی فورسز کے ادلب میں حملے میں بچوں سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ حملہ خان شیخون میں واقع مہاجرین کے کیمپ میں ہوا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیرین آبزرویٹری کارکنوں کا کہنا ہے کہ شامی فورسز نے حملہ ادلب میں خان شیخون قصبے میں واقع مہاجرین کے کیمپ پر کیا۔ سیرین آبزرویٹری حکام نے مزید کہا اس کیمپ میں حما صوبے سے جنگ کی وجہ سے بھاگ کر آئے ہوئے پناہ گزین آباد ہیں۔ شام میں حکومت اور حزب اختلاف کے گروپوں اور دہشت گردوں کے درمیان 2011 سے شروع ہونے والی جنگ میں اب تک تقریباً 3 لاکھ اور 70 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔