Tuesday, April 23, 2024

شامی فوج نے صوبہ ادلب کے کئی قصبوں پر قبضہ کرلیا

شامی فوج نے صوبہ ادلب کے کئی قصبوں پر قبضہ کرلیا
January 27, 2020
دمشق ( 92 نیوز) شامی فوج نے باغیوں کے گڑھ صوبہ ادلیب میں پیش قدمی کرتے ہوئے کئی قصبوں کو قبضے میں لے لیا،خبر ایجنسی کے مطابق صدر بشار الاسد کی طرف سے باغیوں کے آخری گڑھ پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ادلب پر حالیہ ہفتوں میں روسی اور شامی فضائیہ کی بمباری کے بعد ہزاروں لوگ علاقہ چھوڑ چکے ہیں ، سیرین آبزرویٹری کے مطابق شامی فوج نے 6 قصبوں کو قبضے میں لیا ہے۔ شامی فوج کو پیش قدمی کے دوران روسی فضائیہ کا ساتھ بھی حاصل تھا۔