Saturday, April 27, 2024

شامی صوبے ادلب میں روسی طیاروں کی بمباری ، چھ بچوں سمیت تیرہ افراد ہلاک

شامی صوبے ادلب میں روسی طیاروں کی بمباری ، چھ بچوں سمیت تیرہ افراد ہلاک
March 15, 2019
 دمشق (92 نیوز) شامی صوبے ادلب میں روسی طیاروں کی بمباری میں چھ بچوں سمیت تیرہ افراد ہلاک درجنوں زخمی ہو گئے۔ سیرئن آبزرویٹری کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ادلب میں باغیوں کے کئی ٹھکانوں کونشانہ بنایا جس کی زد میں آکر ساٹھ سے زائد افراد زخمی بھی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب شام کے مشرقی شہر باغوز میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز اور داعش میں شدید لڑائی جاری ہے۔ ایس ڈی ایف کے کمانڈرعدنان آفرین کے مطابق پہاڑ کے ایک طرف شدید لڑائی جاری ہے جبکہ دوسری جانب سینکڑوں داعش ارکان نے اہلخانہ کے ہمراہ خود کو فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 8 سال سے خانہ جنگی کے شکار ملک شام کی مدد کیلئے مختلف ڈونرز گروپوں سے 7 ارب ڈالرز جمع کر لئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی معاملات اور ایمرجنسی ریلیف مارک لوکک کہتے ہیں کہ یہ امداد شام کے لاکھوں لوگوں کی فلاح و بہبود پرخرچ کی جائے گی۔