Friday, April 26, 2024

شامی صوبہ ادلب کے شہر البرا میں روسی طیاروں کی بمباری، پانچ افراد ہلاک

شامی صوبہ ادلب کے شہر البرا میں روسی طیاروں کی بمباری، پانچ افراد ہلاک
November 16, 2019
دمشق (92 نیوز) شام کے صوبہ ادلب میں روسی جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ سیرئن آبزرویٹری کے مطابق روسی طیاروں نے صوبہ ادلب میں واقع شہر البرا میں بمباری کی جس کے نتیجے میں تین بھائیوں سمیت پانچ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ۔ اسی دوران شامی فورسز کی جانب سے شہر میں آرٹلری شیلنگ بھی کی گئی  ۔ سیرئن آبزرویٹری کے مطابق متعدد افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس کے باعث  ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ۔