Wednesday, April 24, 2024

شامی صدر کی بھانجی کے اکاؤنٹ میں بھاری ٹرانزکشن کا انکشاف

شامی صدر کی بھانجی کے اکاؤنٹ میں بھاری ٹرانزکشن کا انکشاف
May 22, 2019

لندن ( 92 نیوز) لندن میں زیر تعلیم شامی صدر بشارالاسد کی بھانجی انیسہ شوکت کے اکاؤنٹ میں بھاری رقوم کی منتقلی ہوئی ،  عدالت نے ایکشن  لیتے ہوئے 25ہزار پاؤنڈز ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے مختلف بینکوں کے ذریعے شامی صدر بشارالاسد کی بھانجی انیسہ شوکت کے اکاؤنٹ میں ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈزمنتقل ہوئے،ذرائع آمدن واضح نہ ہونے پرتحقیقات شروع کی گئیں۔

کرائم ایجنسی کے مطابق انیسہ شوکت نے بذات خود کوئی غلط کام نہیں کیا تاہم ان کی والدہ بشریٰ الاسد اورماموں بشارالاسد پر عالمی پابندیوں کے باعث ان کے خلاف کیس چلایاگیا۔

انیسہ لندن میں 60 ہزارپاؤنڈ سالانہ کرائے پر لئے گئے ایک فلیٹ میں رہتی ہیں اور 2017سے 18 تک انہیں چھپن بار ہزاروں پاؤنڈز کی رقوم بھجوائی گئیں۔