Wednesday, May 1, 2024

شامی شہر پر روسی طیاروں کی بمباری‘ ہلاکتوں کی تعداد 60 ہو گئی: سیریئن آبزرویٹری

شامی شہر پر روسی طیاروں کی بمباری‘ ہلاکتوں کی تعداد 60 ہو گئی: سیریئن آبزرویٹری
May 31, 2016
دمشق (ویب ڈیسک) شامی شہرادلب پر جنگی طیاروں کی بمباری سے ہلاکتوں کی تعداد ساٹھ تک پہنچ گئی جبکہ دوسو سے زائد زخمی ہیں۔ سیرئین آبزرویٹری نے دعویٰ کیاہے کہ اسپتال پر بمباری روسی طیاروں نے کی جبکہ روس نے اسپتال پر بمباری کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شام میں ایک بار پھر جیٹ طیاروں نے آسمان سے موت برسا دی۔ جنگی طیاروں نے مسجد اور اسپتال کو بھی نشانہ بنا ڈالا۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب جیٹ طیاروں نے باغیوں کا گڑھ کہلانے والے ادلب شہر پر بمباری کر دی۔ سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی طیاروں نے بمباری کی جبکہ روسی وزارت دفاع نے ادلب پر بمباری کی خبروں کی سختی سے تردیدکی ہے۔ اس خونریز کارروائی کے بعد منظرعام پر آنے والی ویڈیوز میں شہری اور رضاکار زخمیوں کو طبی امداد کےلئے لے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ لاکھوں ملک چھوڑ چکے ہیں۔