Thursday, May 9, 2024

شامی شہر عفرین کے صنعتی زون میں کار بم دھماکہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

شامی شہر عفرین کے صنعتی زون میں کار بم دھماکہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
January 31, 2021

عفرین (92 نیوز) شام کے شمالی شہر عفرین کے صنعتی زون میں کار بم دھماکے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے سے متعدد مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔