Saturday, May 18, 2024

شامی شہر اتارب میں فضائی حملہ ، 53 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

شامی شہر اتارب میں فضائی حملہ ، 53 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
November 14, 2017

دمشق (92 نیوز) شام کے شہر اتارب کی مصروف مارکیٹ پر فضائی حملے میں تریپن افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
سیرئین آبزرویٹری کے مطابق حلب سے متصل شہر اتارب کی مارکیٹ پر تین فضائی حملے کیے گئے جس میں تریپن افراد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں پانچ بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں۔ حملے کے نتیجے میں بازار کی کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ عمارتوں کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے۔
ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے رات گئے تک زخمیوں کو ملبے سے باہر نکالا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فضائی حملہ کس کی جانب سے کیا گیا تھا۔