Friday, April 26, 2024

شامی دارالحکومت دمشق کے قریب 2 کار بم دھماکے

شامی دارالحکومت دمشق کے قریب 2 کار بم دھماکے
April 17, 2018
دمشق (92 نیوز) شامی دارالحکومت دمشق کے قریب میں دو کار بم دھماکے ہوئے۔ ان حملوں کے بعد علاقے میں دھویں کے بادل دکھائی دیئے۔ دھماکوں میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں تاہم انکی تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔ واقعے کے بعد شام اور روس نے کیمیائی ہتھیاروں کے عالمی معائنہ کاروں کو دوما جانے سے روک دیا۔ عالمی معائنہ کار دمشق میں موجود اور انہیں ایک روز بعد دوما روانہ ہنا تھا۔ روسی مندوب نے کہا کہ اتحادی حملوں کے بعد دوما میں سکیورٹی کے نئے انتظامات کرنے ہوں گے۔ ادھر شامی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ شام نےحمص پر نیا اسرائیلی حملہ ناکام بنا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کےشیرات ایئربیس پر 9 میزائل داغےگئے تھے۔ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے کیا گیا جسے شام کی فضائیہ نے ناکام بنا دیا ۔ حملے میں شیرات ایئربیس کو نقصان نہیں پہنچا۔