Wednesday, April 24, 2024

شامی حکومت اور اپوزیشن نئے آئین پرمتفق

شامی حکومت اور اپوزیشن نئے آئین پرمتفق
October 18, 2021 ویب ڈیسک

دمشق (92 نیوز) شام کی حکومت اور اپوزیشن نئے آئین پرمتفق ہوگئی۔

اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے شام گیئر پیڈرسن نے بیان جاری کیا، انہوں نے کہا آئینی ڈرافٹ کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں حکومتی، اپوزیشن اورسول سوسائٹی کے 45 ارکان شامل ہیں۔

گیئر پیڈرسن نے مزید کہا کہ کمیٹی کے پاس نظرثانی شدہ آئین کا مسودہ تیارکرنے کامینڈیٹ ہے۔ طویل مذاکرت کے بعد فریقین معاہدے کے مسودے کی تیاری پر متفق ہوئے۔