Monday, September 16, 2024

شام:باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں پربمباری،متعددافرادہلاک وزخمی

شام:باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں پربمباری،متعددافرادہلاک وزخمی
April 25, 2017
دمشق (ویب ڈیسک)شام میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں میں حکومتی جنگی طیاروں نے بم برسادیئے متعددافراد ہلاک وزخمی ، عمارتیں زمین بوس ہوگئیں،،لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے پیاروں کو نکالتے رہے۔ تفصیلا تکےمطابق شام میں انسانی حقوق کی مبصر تنظیم کا کہناہے کہ حمص اورحماہ صوبوں کے علاقوں پر جنگی طیاروں نےقیامت ڈھا دی دوردور سےبلند ہوتادھواں علاقہ کی تباہی کا پتا دیتا رہا۔ حمص کے علاقہ ہولا میں گرنے والے تباہ کن بم نے کئی قیمتی انسانی جانوں کو نگلا جبکہ مجموعی طور پر بھی متعدد افراد ہلاک وزخمی ہوئے۔ مبصرتنظیم نے ابتدائی معلومات میں یہ نہیں بتایا کہ بمباری کرنے والےطیارے کس ملک کے تھےجبکہ ایرانی میڈیا کےمطابق بمباری شامی جنگی طیاروں نےکی۔ بمباری کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی مکان زمین بوس ہوچکے تھے جبکہ متعددلاشیں اور زخمی عمارتوں کے ملبے تلے دب کر رہ گئےمقامی لوگ اپنی مددآپ کے تحت اپنے پیاروں کو ملبےتلےسے نکالتے رہے۔