Wednesday, April 24, 2024

شام کے مشرقی صوبے دیرالزور میں بمباری ، دس افراد جاں بحق

شام کے مشرقی صوبے دیرالزور میں بمباری ، دس افراد جاں بحق
November 24, 2018
دمشق (92 نیوز) شام کے مشرقی صوبے دیرالزورمیں امریکی اتحادی طیاروں کی بمباری جاری ہے۔ تازہ حملے میں خواتین اور بچوں سمیت دس افراد جاں بحق ہو گئے۔ امریکی اتحادی طیاروں نے داعش کے زیر کنٹرول علاقے حاجن میں کارروائی کی جس میں خواتین اور بچوں سمیت دس افراد جاں بحق اور  متعدد زخمی ہوگئے۔ اتحادی طیاروں نے دو ہفتے قبل بھی اسی علاقے میں بمباری کی تھی جس میں چھبیس افراد لقمہ اجل بنے تھے۔ امریکا پر ان حملوں میں کلسٹر بم اور کیمیائی مادہ فاسفورس  استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے  کارروائیوں کو جنگ کے اصولوں کے عین مطابق قرار دیا ہے۔