Friday, April 26, 2024

شام کے شہر عفرین میں کاربم دھماکہ ،8افراد ہلاک ہوگئے

شام کے شہر عفرین میں کاربم دھماکہ ،8افراد ہلاک ہوگئے
December 17, 2018
شام ( 92 نیوز)شام کےشہر عفرین  میں کاربم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ سیرین آبزرویٹری کے مطابق یہ دھماکہ عفرین شہر کی مصروف ترین مارکیٹ میں ہوا  ، ہلاک ہونے والوں میں ترک حمایت یافتہ  گروپ کے چار باغی اور چار  عام شہری شامل ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ  ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرا دھماکا ہوا ہے ۔ اس سے قبل جمعے کے روز   بم دھماکے میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے ۔