Saturday, April 20, 2024

شام کے شہر رقہ میں دو دھماکے ، 8افراد ہلاک

شام کے شہر رقہ میں دو دھماکے ، 8افراد ہلاک
April 10, 2019

دمشق( 92 نیوز) شمالی شام  کے شہررقہ میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے جن میں 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شہر کے وسط میں ایک دھماکا ہوا جہاں امریکی حمایت یافتہ باغی گروپ کےجنگجوؤں سمیت کئی لوگ اکٹھے ہو گئے۔

لگ اکٹھے ہونے کےبعد  دوسرا دھماکا ہوا اور 8 افراد ہلاک اور 3  زخمی ہو  گئے۔

شام میں  ہلاک ہونے والوں میں امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے 4 جنگجو بھی  شامل ہیں، دھماکے میں 4 عام شہری بھی  جاں بحق ہوئے۔