Friday, April 26, 2024

شام کے شہر حلب میں بیرل بم حملے‘ بچوں سمیت 20 افراد ہلاک‘ 30 زخمی

شام کے شہر حلب میں بیرل بم حملے‘ بچوں سمیت 20 افراد ہلاک‘ 30 زخمی
August 28, 2016
حلب (ویب ڈیسک) شام کے شہر حلب میں بیرل بم حملے میں بیس افراد ہلاک جبکہ تیس شہری زخمی ہو گئے۔ ادھر دمشق کے مضافاتی علاقے دارایا سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق شام کے شہر حلب میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں بیرل بم حملے میں عام شہری نشانہ بنے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بیرل بم حملے کے بعد کئی ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ اسی دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد وہاں جمع تھی تو دوسرا بم حملہ ہو گیا۔ دوسری جانب حکومت اور باغیوں کے درمیان معاہدے اور حکومتی فورسز کے محاصرے کے خاتمے کے بعد دمشق کے مضافاتی علاقے دارایا سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔ باغیوں نے دارایا چھوڑنے سے قبل کئی عمارتوں کو آگ لگا کر تباہ کر دیا ہے۔