Tuesday, April 23, 2024

شام کے شہر ادلب کی جانب حکومتی فورسز کی پیش قدمی

شام کے شہر ادلب کی جانب حکومتی فورسز کی پیش قدمی
December 26, 2019
دمشق ( 92 نیوز) شام کے شہر ادلب کی جانب حکومتی فوج کی پیش قدمی جاری ہے ، ہزاروں افراد شہر چھوڑ کر عارضی کیمپوں، اسکولوں اور مساجد میں رہنے پر مجبور ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق باغیوں کے خلاف روس اور شام کے فضائی حملوں نے ہزاروں شہریوں کو ادلب سے بہت دور کردیا ہے ، لوگ مساجد، اسکولوں اور عارضی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں سے سرکاری فوج نے جنوب مشرق ادلب پر پورا زور لگا دیا ہے  تاہم ہزاروں افراد میرات النعمان سے فرار ہوگئے ہیں ،  یہ شہر ان خاندانوں کے لئے ایک پناہ گاہ رہا ہے جو ان شہروں سے فرار ہوئے تھے جن پر اسد حکومت نے 8 سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران دوبارہ قبضہ کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے مطابق ادلب پر شامی فوج کے حملے کے دوران کئی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔