Friday, March 29, 2024

شام کے شمال مغربی شہر کی مارکیٹ پر فضائی حملے،50 افراد ہلاک

شام کے شمال مغربی شہر کی مارکیٹ پر فضائی حملے،50 افراد ہلاک
July 23, 2019
دمشق ( 92 نیوز) شام کے شمال مغربی شہر میں مارکیٹ پرفضائی حملے میں 50 افراد ہلاک اور  100 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فورسز نےادلب صوبے میں مارت النعمان قصبے میں سبزی منڈی پر حملہ کیا جس میں 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی تنظیم نے حملے کا الزام روس پر لگایا جبکہ روس کی ایئر فورس نےکہا کہ وہ حملے میں ملوث نہیں ہے۔ ادلب میں اپریل سے شروع ہونے والی کشیدگی میں تقریباً 2 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 3لاکھ 30 ہزار افراد علاقے کو چھوڑ کر جا چکے ہیں۔