Thursday, April 25, 2024

شام کے شمال مشرقی علاقے میں جلد آپریشن کرینگے،ترک صدر

شام کے شمال مشرقی علاقے میں جلد آپریشن کرینگے،ترک صدر
December 18, 2018
|انقرہ ( 92 نیوز)ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ  شام کے شمال مشرقی علاقے میں جلد آپریشن شروع کرنے  کا ارادہ رکھتے ہیں۔ شام میں  فوجی آپریشن سے متعلق ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ  دہشتگردوں کے خاتمے تک  یہ آپریشن جاری رہے گا انکا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس آپریشن سے متعلق مثبت جواب دیا ہے۔ اس سے قبل  امریکی انٹیلی جنس اور سفارتی حکام نے  شامی فورسز کو تنبیہ کی گئی کہ وہ  کرد ملیشیا کیخلاف ترک فورسز کے آپریشن کی حمایت نہ کریں۔