Friday, April 26, 2024

شام کے شمال مر قی حصے میں گولہ باری ، 13افراد ہلاک

شام کے شمال مر قی حصے میں گولہ باری ، 13افراد ہلاک
April 8, 2019

شام ( 92 نیوز) شام کے شمال مشرقی حصے میں حکومتی اور باغی فورسز میں گولہ باری کے باعث  13 افراد ہلاک ہوگئے۔

شام کی  حکومت نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے سراقب اور نیراب میں گولہ باری کی جس سے 9 افراد جبکہ حکومت کے زیر  کارروائی  شہر مصیاف میں باغیوں کی کارروائی سے 4 افراد ہلاک ہوئے۔

حالیہ  پرتشدد واقعات کے باعث اس علاقے میں روس اور ترکی کی کوششوں سے طے پانے والے فائر بندی کے معاہدے پر مؤثر عملدرآمد متاثر ہو سکتا ہے۔