Monday, September 16, 2024

شام کے بڑے اپوزیشن گروپ کا شامی حکومت سے مذاکرات نہ کرنیکا اعلان، امن مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گے: شامی اپوزیشن

شام کے بڑے اپوزیشن گروپ کا شامی حکومت سے مذاکرات نہ کرنیکا اعلان، امن مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گے: شامی اپوزیشن
January 30, 2016
دمشق (ویب ڈیسک) شام کے بڑے اپوزیشن گروپ نے امن مذاکرات کے لیے جنیوا جانے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی کہہ دیا کہ شامی حکومت سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ شام میں جاری خانہ جنگی کی روک تھام کے لیے جنیوا میں امن مذاکرات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ شام کے بڑے اپوزیشن گروپ نے شامی حکومت کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنیوا ضرور جائیں گے مگر شامی حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل میں شامل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ غیرملکی خبر ایجنسی نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ شام کے اپوزیشن گروپ کا تیس سے پنتیس رکنی وفد جنیوا امن مذاکرات میں حصہ لے گا۔