Sunday, May 19, 2024

شام کے اوقات کیلئے گارڈین کورٹ کا افتتاح ہو گیا

شام کے اوقات کیلئے گارڈین کورٹ کا افتتاح ہو گیا
November 9, 2018
لاہور (92 نیوز) بروقت انصاف کی جانب عدلیہ کا ایک اور احسن اقدام سامنے آ گیا۔ شام کے اوقات کیلئے گارڈین کورٹ کا افتتاح ہو گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ انوارالحق نے کہا ہم چیزوں کو ٹھیک کرنے کی طرف جارہے ہیں۔ مشکل حالات میں کام کرنے والے ججوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد انوارالحق کی ہدایت پر بچوں سے متعلقہ مقدمات کی سماعت کے لئے شام کی عدالت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ شام کی پہلی عدالت میں فیملی کیسز اور بچوں کی حوالگی کے کیسز کی سماعت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بچوں کو عدالتوں میں پیش کیے جانے والے جرائم پیشہ عناصر کے اثرات سے بچانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ پہلی عدالت کی کامیابی کے بعد شام کی عدالتوں کے قیام کو صوبہ بھر میں توسیع دی جائے گی۔ شام کے اوقات میں گارڈین عدالت دو بجے سے سات بجے تک مقدمات سنیں گی۔