Monday, September 16, 2024

شام : کیمیائی حملےمیں متعدد بچوں سمیت 100 سے زائد افراد سسک سسک کردم توڑگئے

شام : کیمیائی حملےمیں متعدد بچوں سمیت 100 سے زائد افراد سسک سسک کردم توڑگئے
April 4, 2017
  دمشق (ویب ڈیسک )شام میں کیمیائی حملے میں متعدد بچوں سمیت 100سے زائد افراد سسک سسک کردم توڑ گئے جبکہ 350سے زائد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق شام  کے شمال مغربی علاقے میں جنگی طیاروں  سے کیمیائی حملے کئےگئے جس میں سو سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 350سے زائد  زخمی ہو ئے۔ مرنے  اور زخمی  ہونے والوں میں بڑی تعداد معصوم بچوں کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کئی زخمیوں کو ترکی منتقل کردیا گیاادھر اقوام متحدہ نے واقعے پر تحقیقات کا اعلان کردیا۔