Saturday, April 20, 2024

شام کی فوج نے 8 سال بعد حلب کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا

شام کی فوج نے 8 سال بعد حلب کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا
February 17, 2020
دمشق ( 92 نیوز) شام کی فوج نےتقریباً 8 سال بعد شامی شہرحلب کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا، حکومتی فورسز کی کامیابی پر مقامی افراد کا جشن، سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ شامی میڈیا کے مطابق حلب اور گرد و نواح کے 23 دیہات کو باغیوں کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے ، مذکورہ علاقوں میں باغیوں نے 2012 سے حکومتی رٹ کو چیلنج کر رکھا تھا۔ حکومتی فورسز نے علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کیا تو مقامی افراد شام کے جھنڈے لہراتے اور فوج کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور خوب جشن منایا۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ترکی اور روس شام میں جاری فوجی آپریشن کے حوالے سے مذاکرات کرنے جا رہے ہیں۔