Wednesday, May 8, 2024

شام کی صورتحال پر غور کرنے کیلئے چوتھاسربراہی اجلاس روس میں آج ہوگا

شام کی صورتحال پر غور کرنے کیلئے چوتھاسربراہی اجلاس روس میں آج ہوگا
February 14, 2019
سوچی ( 92 نیوز) شام کی صورتحال پر غور کرنے کیلئے روس کے شہر سوچی میں آج چوتھا سالانہ  سربراہی اجلاس ہو گا جس میں ایرانی اور ترکی کے صدور شریک ہوں گے ۔ شام میں قیام امن کی کوششیں جاری ہیں ، صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سالانہ چوتھا سہ فریقی سربراہی اجلاس آج سے روس میں شروع ہو گا۔ جس کی میزبانی روسی صدر ولادی میر پیوٹن کریں گے ۔ اجلاس میں ترکی کے صدر رجب طیب اردواں اور  ایران کے صدر حسن روحانی شرکت کریں گے، اجلاس میں شام کی مجموعی صورتحال ، شام سے امریکی افواج کے انخلا اور شام کے نئے آئین کی تیاری  کیلئے کمیٹی کے قیام سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے۔ اجلاس کی سائیڈ لائن پر تینوں رہنماؤں کے درمیا ن الگ الگ ملاقاتیں بھی ہوں گی جن میں دیگر مختلف پراجیکٹس پر تعاون کی یادداشتوں اور سمجھوتوں پر دستخط کی توقع ہے۔