Friday, April 26, 2024

شام کی خاتون اول اسما الاسد کا معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر معذوروں کیلئے قائم تنظیم آمال کے مرکز کا دورہ

شام کی خاتون اول اسما الاسد کا معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر معذوروں کیلئے قائم تنظیم آمال کے مرکز کا دورہ
December 4, 2015
دمشق (ویب ڈیسک) شام کی خاتون اول اسما الاسد معذوروں کے دن کے موقع پر منظرعام پر آئیں اور شام کی معذوروں کیلئے تنظیم آمال کے مرکز کا دورہ کیا۔ ایسے میں جب مغرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک بشارالاسد حکومت ہٹانے کی سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں اور ملک میں مخالفین بھی حکومت کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں اسما طویل عرصے سے منظرعام پر نہیں آئی تھیں لیکن ان کا اچانک منظرعام پر آنا اور کسی تقریب میں شرکت کرنا ہر کسی کیلئے اچنبھے کی بات ہے۔ اسما بدھ کے دن دمشق میں شامی معذوروں کی تنظیم آمال کے دفتر گئیں اور وہاں معذور بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ گھل مل گئیں۔ انہوں نے مرکز کے عملے اور معذور بچوں کے والدین سے بھی گفتگو کی۔ ایسے میں جب ملک چار سال سے شدید خانہ جنگی کا شکار ہے تباہ کاریوں کے شکار ملک کی خاتون اول کا عوامی تقریب میں آنا یقیناً انوکھی بات ہے۔