Friday, April 26, 2024

شام کو کھنڈرات میں تبدیل کرکے امریکا فورسز کی واپسی شروع

شام کو کھنڈرات میں تبدیل کرکے امریکا فورسز کی واپسی شروع
December 20, 2018
دمشق (92 نیوز) شام کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کے بعد علاقے سے امریکی افواج کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق عملے کو 24 گھنٹے میں شام سےنکال دیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ شام میں داعش کو شکست دینے کے بعد امریکی فوجیوں کی واپسی شروع کی گئی ہے۔ امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ شام سے 2 ہزار امریکی فوجی نکالنے کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا جبکہ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں داعش کو شکست دے دی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں شام میں رہنے کا صرف ایک یہی مقصد تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ کا شام سے فوج نکالنے کا فیصلہ نیٹو اتحادی ترکی سے اختلافات کی وجہ سے کیا گیا ہے کیونکہ ترکی نے شام میں امریکی اتحادی کرد فورسز کے خلاف کارروائیوں کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔