Friday, April 26, 2024

شام : کاربم دھماکے میں 60 افراد ہلاک ،50زخمی

شام : کاربم دھماکے میں 60 افراد ہلاک ،50زخمی
January 7, 2017

 دمشق(ویب ڈیسک)شام کےشہراعزازمیں کاربم دھماکے میں ساٹھ افرادہلاک اور 50سےزائد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کےمطابق ترک سرحد کے قریب واقع شامی شہر اعزاز میں ایک مصروف مارکیٹ میں قائم شرعی عدالت کی عمارت کے پاس کار بم حملہ کیا گیا جس جگہ پر حملہ کیا گیا وہاں ایک تنظیم کے درجنوں کارکن جمع تھے۔حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد60 ہوگئی ہے۔اسی علاقے میں 3 ماہ پہلے بھی ایک کار بم حملے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔