Sunday, April 28, 2024

شام پر حملہ عالمی قوانین کے عین مطابق، دنیا کیلئے پیغام ہے ، برطانوی وزیر اعظم

شام پر حملہ عالمی قوانین کے عین مطابق، دنیا کیلئے پیغام ہے ، برطانوی وزیر اعظم
April 14, 2018
لندن ( 92 نیوز) برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے شام پر حملے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حملہ عالمی قوانین کے عین مطابق اور دنیا کیلئے پیغام ہے ۔تھریسامے نے  روس اور شام کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حملے کا مقصد کیمیائی  ہتھیاروں کے استعمال کا خاتمہ کرنا ہے ۔ لندن میں میڈیاسے گفتگو میں تھریسامے کا کہنا تھا کہ شام میں کارروائی کا مقصدوہاں حکومت کی تبدیلی نہیں بلکہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا خاتمہ کرنا ہے۔ تھریسامے نے مزید کہا کہ شامی حکومت عوام کیخلاف اب تک چاربار کیمیائی ہتھیار استعمال کر چکی ہےاور کیمیائی ہتھیاروں کو عام ہتھیاروں کی طرح جائز نہیں قراردیاجاسکتا۔ تھریسامے نے میڈیا کوبتایا کہ اب تک کی معلومات کے مطابق شام پر کیے جانے والے حملے کامیاب رہےہیں ۔ اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نےشام پر حملے میں امریکا کا ساتھ دینے کیلئے تھریسامے کو خوب آڑھے ہاتھوں لیاہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ تھریسامے کو پارلیمنٹ سے اجازت لینی چاہیےتھی۔ انہوں نے مزید کہا ہےکہ واشنگٹن سےاحکامات لینے کی بجائےبرطانیہ کوجنگ بندی میں سربراہی کردارادا کرنا چاہیے تھا ۔ برطانوی  پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف جیرمی کاربائن نے شام پر حملے کے قانونی جواز پر سوال اٹھا دیا ، انہوں نے کہا کہ حملہ قانونی اعتبار سے مشتبہ ہے ۔ تھریسامے  سے حملے کی قانونی حیثیت پر وضاحت دینے کا مطالبہ  بھی کردیا۔