Sunday, April 28, 2024

شام پر حملہ ، روس کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب

شام پر حملہ ، روس کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب
April 14, 2018
اقوام متحدہ ( 92 نیوز ) شام پر امریکی اور اتحادیوں کے حملے کے بعد  روس کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ۔ روسی مندوب نے کہا کہ روس  شام پر حملے کی پرزور مذمت کرتا ہے ، جارحیت بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔ امریکی مندوب نے کہا کہ اسد حکومت نے دوبارہ کیمیائی حملہ کیا تو امریکا جواب دینے کیلئے تیار ہے  ، شامی حکومت کے مسلسل کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال نے ایکشن لینے پر مجبور کیا۔ فرانسیسی مندوب کہتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ دوما میں کیمیائی حملے کے پیچھے اسد حکومت کا ہاتھ ہے ۔