Sunday, April 28, 2024

شام پر امریکی اتحاد کے حملے میں 3 ہداف کو نشانہ بنایا گیا ، امریکی محکمہ دفاع

شام پر امریکی اتحاد کے حملے میں 3 ہداف کو نشانہ بنایا گیا ، امریکی محکمہ دفاع
April 14, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی محکمہ دفاع کے مطابق شام پر امریکی اتحاد کے حملے میں 3 ہداف کو نشانہ بنایا گیا ۔ ان میں دمشق کا سائنسی تحقیقی ادارہ ، حمص کے مغرب میں واقع کیمیائی ہتھیار رکھنے کا مرکز اور حمص ہی کے نزدیک کیمیائی سازوسامان رکھنے کی جگہ اور اہم کمانڈ کی پوسٹ شامل ہے۔ برطانوی وزارت دفاع نے بتایا کہ چار ٹورنیڈو جیٹ طیاروں سے کیے جانے والے برطانوی حملے میں حمص شہر کے پاس ایک فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گياجبکہ فرانسیسی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ نے کہا کہ حملوں میں شام کا ریسرچ سنٹر تباہ کیا گیا ۔ دوسری جانب شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق شام پر تیس میزائل داغے گئے جن میں سے تیرہ کو فضامیں ہی مار گرایا گیا جبکہ باقی حملوں میں صرف عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے  اور شام کا دفاعی سسٹم مکمل طور پر بحال ہے ۔