Saturday, April 27, 2024

شام پر امریکی اتحاد کے حمالے پر پاکستان کا اظہار تشویش

شام پر امریکی اتحاد کے حمالے پر پاکستان کا اظہار تشویش
April 14, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز )  پاکستان نے شام پر امریکی ، برطانوی اور فرانسیسی اتحاد  کے میزائل حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی کسی بھی  اقدام سے گریز کریں ۔ پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی جگہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا مخالف ہے۔