Monday, September 16, 2024

شام نےایرانی ڈرون کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی ایف 16 طیارے کومار گرایا

شام نےایرانی ڈرون کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی ایف 16  طیارے کومار گرایا
February 10, 2018

دمشق ( 92 نیوز ) شام نےایرانی ڈرون کو نشانہ بنانے والا اسرائیلی ایف 16 جنگی طیارے کومار گرایا ۔ اسرائیلی فضائیہ نے ایف 16 کی تباہی کی تصدیق  کردی ۔ طیارہ گرائے جانے کے بعد اسرائیل نے جنگی جنون میں پاگل ہوکر شام میں تنصیبات پر حملے شروع کردئیے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے دعوی کیا گیا کہ شام نے ان کا ایف 16 طیارہ مار گرایا جو ایرانی ڈورن کو نشانہ بنارہاتھا۔ جس کے بعدشام پر باقاعدہ بمباری شروع کردی گئی ہے۔

میڈیا کے مطابق طیارے کا ملبہ شمالی اسرائیل کے علاقے وادی جیزریل میں گرا۔اسرائیل کےفوجی ترجمان کاکہنا ہےکہ اسرائیلی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے۔جبکہ ایران نے اسرائیلی الزام کی سختی سے تردید کردی ہے۔

اس سے قبل بھی اسرائیل کی جانب سے شام میں فضائی حملے ہوتے رہے ہیں لیکن یہ پہلی بار ہے کہ کسی اسرائیلی طیارے کو شامی فورسز نے مار گرایا ہو ۔ اسرائیل عالمی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شام پر چڑھ دوڑا ہے۔