Thursday, March 28, 2024

شام میں موجود فوجی تنصیبات پر اسرائیلی فضائیہ کا حملہ ‏

شام میں موجود فوجی تنصیبات پر اسرائیلی فضائیہ کا حملہ ‏
June 3, 2019
دمشق ( 92 نیوز) شام میں موجود فوجی تنصیبات پر ایک بارپھراسرائیلی فضائیہ نےبمباری کردی ، دوسری جانب شامی شہر حمص میں ہونےوالے ایک کار بم دھماکے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ شام کے سرکاری ٹی وی کےمطابق اسرائیلی فضائیہ نے  شامی شہرحمص میں واقع فوجی تنصیبات پرکیا، اسرائیل کی جانب سے ٹی فور ایئر بیس پر حملے کی کوشش کی گئی جسے شامی فضائیہ  نے ناکام بنادیا۔ اس سے پہلے اتوار کے روز القنیطرہ میں کئےگئے اسرائیلی فوج کے حملے میں دس شامی  فوجی ہلاک اورمتعددزخمی ہوئےتھے۔دوسری جانب شام کےشہراعزازمیں ایک خوفناک کاربم دھماکہ ہوا ہےجس کی زد میں آکر 14 افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام اور روس ادلب پر بمباری کرکے اسے جہنم نہ بنائیں۔