Friday, May 3, 2024

شام میں فضائی کارروائی،28شہری جاں بحق،متعددزخمی

شام میں فضائی کارروائی،28شہری جاں بحق،متعددزخمی
December 14, 2015
دوما(ویب ڈیسک)شام میں  فورسزکی  فضائی کارروائی کے دوران اٹھائیس شہری جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہوگئےمرنے والوں میں دوبچے بھی شامل ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق  شام میں امریکی عسکری اتحادکی کارروائی ہو یا پھرروس اورحکومتی فضائیہ کی کاررائیاں نشانہ صرف بے گناہ شہری بنتے ہیں۔ شامی شہردوما میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران اٹھائیس شہری جاں بحق اورمتعددزخمی ہوگئے مرنے والوں میں دوبچے بھی شامل ہیں ، سیرین آبزرویٹری  کاکہناہے کہ فضائی کارروائی حکومتی یاروسی فضائیہ نے کی۔ تنظیم کاکہناہے کہ طیاروں نے باغیوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنانے کے لیے کارروائی کی تاہم غلط نشانے کی وجہ سے شہری مارے گئے۔