Friday, March 29, 2024

شام میں روسی فضائی حملوں میں 5 بچوں سمیت 10افراد جاں بحق

شام میں روسی فضائی حملوں میں 5 بچوں سمیت 10افراد جاں بحق
May 21, 2019
شام ( 92 نیوز) شام میں روسی فوج کے فضائی حملوں میں پانچ بچوں سمیت دس شہری جاں بحق ہوگئے۔ شام کی صورتحال کا جائزہ لینے والے غیرملکی مبصرین گروپ کے مطابق شامی حکومت کی اتحادی روسی فوج نے گذشتہ رات شمال مشرقی علاقے کفر نبل پر فضائی حملہ کیا جو کہ باغیوں کے مرکز، صوبے ادلب میں واقع ہے۔ فضائی حملے میں  جاں بحق ہونے والوں میں پانچ بچے، چار خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ مبصرین کے مطابق حملے سے متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا، روسی فوج کا کہنا ہے کہ شام میں روسی ایئربیس پر راکٹ حملے کے جواب میں فضائی حملہ کیا گیا ہے۔